QR codeQR code

صیہونی فوجیوں کا غزہ کے شہریوں پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ

13 May 2021 گھنٹہ 20:57

غزہ میں وزارت صحت نے ڈاکٹروں کے ذریعے شہیدوں کی لاشوں کا معائنہ کئے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے -


دہشت گرد صیہونی فوجیوں نے عید الفطر کے موقع پر غزہ کے شہریوں پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے -

غزہ میں وزارت صحت نے ڈاکٹروں کے ذریعے شہیدوں کی لاشوں کا معائنہ کئے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے -

دہشت گرد صیہونی فوجیوں کے اس وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کے بعد فلسطین نے ہیگ کی عالمی عدالت سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے کیمیائی حملے کی تحقیقات کرے -

صیہونی فوج کے شدید حملوں کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں کو دواؤں اور دیگر طبی ساز و سامان کی قلت کا سامنا ہے جبکہ اسپتالوں میں کورونا کے مریض پہلے ہی سے زیرعلاج ہیں-
 


خبر کا کوڈ: 503809

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/503809/صیہونی-فوجیوں-کا-غزہ-کے-شہریوں-پر-ممنوعہ-کیمیائی-ہتھیاروں-سے-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com