تاریخ شائع کریں2021 13 May گھنٹہ 20:57
خبر کا کوڈ : 503809

صیہونی فوجیوں کا غزہ کے شہریوں پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ

غزہ میں وزارت صحت نے ڈاکٹروں کے ذریعے شہیدوں کی لاشوں کا معائنہ کئے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے -
صیہونی فوجیوں کا غزہ کے شہریوں پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ
دہشت گرد صیہونی فوجیوں نے عید الفطر کے موقع پر غزہ کے شہریوں پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے -

غزہ میں وزارت صحت نے ڈاکٹروں کے ذریعے شہیدوں کی لاشوں کا معائنہ کئے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے -

دہشت گرد صیہونی فوجیوں کے اس وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کے بعد فلسطین نے ہیگ کی عالمی عدالت سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے کیمیائی حملے کی تحقیقات کرے -

صیہونی فوج کے شدید حملوں کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں کو دواؤں اور دیگر طبی ساز و سامان کی قلت کا سامنا ہے جبکہ اسپتالوں میں کورونا کے مریض پہلے ہی سے زیرعلاج ہیں-
 
http://www.taghribnews.com/vdce7x8nojh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس