QR codeQR code

ایرانی صدر حسن روحانی کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد خلیفہ آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو

13 May 2021 گھنٹہ 20:56

ایران کے صدر نے فلسطین کی موجودہ صورتحال میں او آئی سی کے بھرپور کردار اور اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم ملکوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے-


ایران کے صدر نے فلسطین کی موجودہ صورتحال میں او آئی سی کے بھرپور کردار اور اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم ملکوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے-

صدرمملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے جمعرات کے روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد خلیفہ آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی اور مسجد الاقصی اور فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کی بربریت کی مذمت میں قطر کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اسلامی ممالک فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کی حمایت نیزغاصب صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات کے مقابلے میں متحد ہوجائیں - انھوں نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر او آئی سی کو بھرپور اور فعال کردارادا کرنے کی ضرورت ہے -

یمن کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ یمن کے مسئلے کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا ۔

صدر حسن روحانی نے اسی طرح دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئۓ جانے پر زور دیا۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں امیر قطر نے بھی مختلف شعبوں میں ایران اور قطر کے تعلقات اور تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عید الفطر کی مبارک پیش کی اور فلسطین کے سلسلے میں ایران کے موقف کو سراہا ۔انھوں نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینیوں کے بارے میں ایران اور قطر کے موقف ایک جیسے ہیں اور اسلامی تعان تنظیم کو چاہئے کہ مسئلہ فلسطین میں اپنا بنیادی کردار ادا کرے۔
 


خبر کا کوڈ: 503808

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/503808/ایرانی-صدر-حسن-روحانی-کا-امیر-قطر-شیخ-تمیم-بن-حمد-خلیفہ-آل-ثانی-سے-ٹیلیفون-پر-گفتگو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com