تاریخ شائع کریں2021 13 May گھنٹہ 18:55
خبر کا کوڈ : 503805

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فلسطین کے صدر محمود عبّاس کے نام خط

صدر نے کہا معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پرآپ کے پاکستانی بہن بھائی آپکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔صدر مملکت کا حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فلسطین کے صدر محمود عبّاس کے نام خط
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین کے صدر محمود عبّاس کے نام خط لکھ دیا۔
 
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کا رمضان میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر پر تشدد حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ صدر نے کہا معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پرآپ کے پاکستانی بہن بھائی آپکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔صدر مملکت کا حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
 
واضح رہے صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدمات کی پرزور مذمت کرتا ہے،اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں، خط میں یہ بھی لکھا کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حقوق کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
 
خیال رہے صدر مملکت  نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پاکستان سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور ایک آزاد، پائیدار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا حامی ہے،پاکستان 1967 سے قبل کی سرحد اور القدس شریف بطور فلسطینی دارلحکومت کا حامی ہے، صدر مملکت نے خط میں فلسطینی صدر اور عوام کیلیئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔
https://taghribnews.com/vdcawenmm49nwa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ