تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 21:19
خبر کا کوڈ : 503716

شام کی فوجی کارروائیوں،تین سو اڑتیس دہشتگرد ہلاک

عام شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ حملے روکنے کی غرض سے روسی فضائیہ کی مدد سے تئیس اپریل سے اب تک جو فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں ان میں تین سو اڑتیس دہشتگرد ہلاک اور ان کے اسّی سے زیادہ مراکز اور خفیہ ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں۔
شام کی فوجی کارروائیوں،تین سو اڑتیس دہشتگرد ہلاک
شام کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں تین سو اڑتیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں-

شام میں روسی فوج کے ترجمان نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ شامی فوجیوں نے عام شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ حملے روکنے کی غرض سے روسی فضائیہ کی مدد سے تئیس اپریل سے اب تک جو فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں ان میں تین سو اڑتیس دہشتگرد ہلاک اور ان کے اسّی سے زیادہ مراکز اور خفیہ ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں۔

روسی فوج کے ترجمان نے کہا کہ شامی فوج ، روسی فضائیہ کی مدد سے صحراؤں میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دے رہی ہے ۔

امریکی فوج اور اس سے وابستہ دہشتگر گروہ ایک عرصے سے غیرقانونی طور پر شمال مشرقی شام کے علاقوں میں قابض ہیں اور اس ملک کے تیل اور گندم کے ذخائر لوٹنے کے ساتھ ہی شامی سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کے خلاف پرتشدد اقدامات کرتے ہیں ۔

شامی فوج نے با رہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکہ کے اقدامات غاصبانہ قبضے کے مانند ہیں ۔امریکہ شام میں دہشتگرد گروہوں کا اصلی حامی ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcb8fbs0rhbgzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ