تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 21:03
خبر کا کوڈ : 503710

آیۃ اللہ العظمی مکارم شیرازی کی افغاستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت

ہم! امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نیز شہداء کے غمزدہ خاندانوں اور افغانستان کی معزز ملت کی خدمت میں تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی آرزو کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
آیۃ اللہ العظمی مکارم شیرازی کی افغاستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت
آیۃ اللہ العظمی مکارم شیرازی نے ایک پیغام کے ذریعے کابل افغانستان میں کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

اس پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله وانا إلیه راجعون

ایک بار پھرافغانستان میں تکفیری گروپوں اور بامقصد قتل و غارت کے جرائم،خاص طور پر ماہ خدا رمضان المبارک میں اہل بیت علیہم السلام کے عشق و محبت کے جرم میں حالیہ دہشت گردانہ حملے،کثیر تعداد میں معصوم بچیوں اور طالبات کی شہادت اور زخمی ہونے کی وجہ بنے،یہ حادثہ انتہائی رنج و غم کا باعث بنا۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے غیر محفوظ ہونے کے باوجود، بدقسمتی سےافغانستان کی حکومت سمیت عدالتی، فوجی اور سیکورٹی ادارےان بڑے بحرانوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور ہر روز قتل وغارتگری کی ناگوار خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔

ہم! امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نیز شہداء کے غمزدہ خاندانوں اور افغانستان کی معزز ملت کی خدمت میں تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی آرزو کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور افغانستان کی حکومت سمیت قومی اور مذہبی عہدیداروں نیز اقوام عالم اسلام سے تاکید کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ ڈالنے اور اسلام کے رحمانی چہرے کو مسخ کرنے والے گروہوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں۔

إن شاء اللہ!بہت جلد اسلامی ممالک کو تکفیریت اور دہشتگردی کےسرطانی مرض سے نجات ملے گی۔

قم-ناصر مکارم شیرازی 
28رمضان المبارک 1442ھ ق
https://taghribnews.com/vdcfymdtxw6dxea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ