تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 19:37
خبر کا کوڈ : 503700

امریکہ کابل کے حادثے کا اصلی ذمہ دار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری  نے کابل میں مدرسہ سید الشہداء کے قریب دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کابل کے حادثے کا اصلی ذمہ دار ہے اور افغان قوم باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ امریکہ کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا دے گی۔۔
امریکہ کابل کے حادثے کا اصلی ذمہ دار ہے
سلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کابل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کابل کے حادثے کا اصلی ذمہ دار ہے اور افغان قوم باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ امریکہ کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری  نے کابل میں مدرسہ سید الشہداء کے قریب دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کابل کے حادثے کا اصلی ذمہ دار ہے اور افغان قوم باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ امریکہ کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا دے گی۔۔

اطلاعات کے مطابق میجر جنرل باقری نے اپنے ایک پیغام میں کابل میں طالبات کے مدرسہ سید الشہداء پر دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ حملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ بچیوں کا قتل عام انسانی، اخلاقی ، اور اسلامی روایات کے بالکل منافی ہے اس دردناک اور المناک حادثے میں امریکہ ملوث ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں معصوم بچيوں کا خون بہانا شیطانی اقدامات کا حصہ ہے۔  افغانستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے اور امریکہ کابل کے المناک واقعہ میں براہ راست ملوث ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں نے سید الشہداء مدرسہ کے قریب تین بم دھماکوں کے ذریعہ 80 سے زائد طالبات کو شہید جبکہ 160 سے زائد طالبات کو زخمی کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdce7x8n7jh87fi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ