تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 18:21
خبر کا کوڈ : 503690

 مولانا فضل الرحمان کی صیہونی ریاستی کی درندگی کی شدید مذمت

اسرائیلی بربریت پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) اورعالمی برادری کیوں خاموش ہے؟ کہاں گئیں عالمی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں ؟
 مولانا فضل الرحمان کی صیہونی ریاستی کی درندگی کی شدید مذمت
 مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صیہونی ریاستی دہشتگردی بربریت پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) اورعالمی برادری کیوں خاموش ہے؟۔

مقبوضہ فلسطین میں قبلہ اول پر صیہونی فوج کے حملے اور مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کے ساتھ ساتھ غزہ میں 12 بچوں سمیت 45 فلسطینیوں کے صیہونی دہشتگری میں شہید ہونے پرحزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور اسرائیلی درندگی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) اورعالمی برادری کیوں خاموش ہے؟ کہاں گئیں عالمی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں ؟مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی کہ پاکستان میں نماز عید کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کی مذمت کی جائے۔
https://taghribnews.com/vdcco1qpx2bqxe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ