تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 503686

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ شام، صدر بشار الاسد سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ مجھےاپنے شامی بھائیوں اور بہنوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہمارے خاص حالات ہیں اور ہم شام کے انتخابات کے موقع پر شام کا دورہ کرنا اور اپنے شامی دوستوں سے اس اہم واقعہ کے بارے  میں بات چیت کرنا چاہتے تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ شام، صدر بشار الاسد سے ملاقات
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ القدس کے عالمی دن کے بعد سے ہی صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات میں شدت آگئی ہے اور مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ علاقوں میں غیرمعمولی واقعات پیش آچکے ہیں اور غزہ کی پٹی پر بمباری نے انتہائی سنگین صورتحال پیدا کردی ہے۔

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے بدھ کے روز دمشق پہنچنے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ مجھےاپنے شامی بھائیوں اور بہنوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہمارے خاص حالات ہیں اور ہم شام کے انتخابات کے موقع پر شام کا دورہ کرنا اور اپنے شامی دوستوں سے اس اہم واقعہ کے بارے  میں بات چیت کرنا چاہتے تھے۔

ظریف نے کہا کہ بدقسمتی سے القدس کے عالمی دن کے بعد سے ہی صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات میں شدت آگئی ہے اور مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ علاقوں میں غیرمعمولی واقعات پیش آچکے ہیں اور غزہ کی پٹی پر بمباری نے انتہائی سنگین صورتحال پیدا کردی ہے اور  شام مزاحمت کے ایک علمبردار ممالک کی حیثیت سے اس سلسلے میں ایک بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم شامی انتخابات اور شامی حکومت اور عوام  سے ایران کی حمایت کے علاوہ ، شام کی تعمیر نو اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

ظریف نے بتایا کہ بشار الاسد، شامی وزیر خارجہ فیصل مقداد اور دیگر شامی اور فلسطینی دوستوں کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdch6xnm-23nv-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ