تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 18:03
خبر کا کوڈ : 503685

تحریک انصاراللہ فلسطینی استقامتی محاذ کی ہرممکنہ مدد کے لئے تیار

 سید عبدالمالک الحوثی نے پرزور لفظوں میں کہا ہے کہ تحریک انصاراللہ فلسطینی استقامتی محاذ کی مدد کرنے کیلئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔
تحریک انصاراللہ فلسطینی استقامتی محاذ کی ہرممکنہ مدد کے لئے تیار
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ صہیونیوں کے مقابلے میں فلسطینی استقامتی محاذ کی ہرممکنہ مدد کے لئے تیار ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل سید عبدالمالک الحوثی نے فلسطین اور استقامتی محاذ کے ساتھ صنعا کی مکمل ہماھنگی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فلسطینیوں کی مدد کے لئے بھرپور آمادگی رکھتے ہیں۔

 سید عبدالمالک الحوثی نے پرزور لفظوں میں کہا ہے کہ تحریک انصاراللہ فلسطینی استقامتی محاذ کی مدد کرنے کیلئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسجد الاقصی اور شیخ جراح محلے میں صہیونی دشمن کے حملوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور صہیونیوں کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت و پائیداری کو سراہتے ہیں۔

عبدالمالک الحوثی نے کہا ملت یمن ، فلسطینی قوم اور استقامتی محاذ کی حمایت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہم استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے اپنے فلسطینی بھائيوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم اپنی غیور اور ہردلعزیز قوم کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ فلسطینی بھائيوں کے مدد کے اپنی مالی امداد کی جمع آوری کا کام شروع کریں، ہم صنعا میں موجود فلسطینی استقامتی محاذ کے نمائندوں تک مالی امداد پہنچانے کے لئے ضروری ہماھنگی کريں گے،

سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ ہم فلسطین کے تعلق سے ہرقسم کی مکمنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور سے آمادہ ہیں، اور ہم سے جوکچھ بھی ہوسکا ہم انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcg7w9nnak9z34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ