تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 17:57
خبر کا کوڈ : 503682

آیت اللہ سید علی سیستانی کی فلسطینوں کی بھرپور حمایت و کامیابی کی دعا

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت سیستانی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرجعیت دینی ایک بار پھر فلسطین کی سربلند قوم کو غاصبوں کے مقابلے میں ان کی جراتمندانہ استقامت پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتی ہے۔
آیت اللہ سید علی سیستانی کی فلسطینوں کی بھرپور حمایت و کامیابی کی دعا
آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نے فلسطین میں جاری جھڑپوں کے تعلق سے آج ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت سیستانی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرجعیت دینی ایک بار پھر فلسطین کی سربلند قوم کو غاصبوں کے مقابلے میں ان کی جراتمندانہ استقامت پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ غاصب صیہونی فلسطین کے مذید علاقوں پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں اور فلسطینیوں کو قدس سے بے دخل کرنے کے درپے ہیں۔

آیت اللہ سید علی سیستانی کے بیان میں مذید آیا ہے کہ مرجعیت دینی دنیا کی تمام حریت پسند اقوام کو دعوت دیتی ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کے اعادے کیلئے ان کی مدد و حمایت کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصی اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں جو شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، بےشک غاصبوں اور جارحین کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت اور پائیداری کا مظہر ہیں اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملت فلسطین اپنے غصب شدہ سرزمیںوں کے تعلق سے گھٹنے ٹیکنے والی نہیں ہے چاہے اسے اس راہ میں کتنی ہی قربانی دینی پڑے۔

بیان کے آخر میں فلسطینيوں کی فتح و کامرانی کی دعا کی گئی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcdjs0kxyt0z96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ