تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 503679

استقامتی محاذ کے میزائل حملوں سے دن آغاز

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح 100 راکٹ تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں صیہونی ٹھکانوں پر فائر کئے گئے ہیں۔
استقامتی محاذ کے میزائل حملوں سے دن آغاز
استقامتی محاذ کے میزائل حملوں سے آج صیہونیوں کے دن کا آغاز ہوا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح 100 راکٹ تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں صیہونی ٹھکانوں پر فائر کئے گئے ہیں۔

صیہونی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ تین روز کے دوران مقبوضہ فلسطین پر 1000 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔

جہاد اسلامی تنظیم کی فوجی شاخ السرایا القدس نے آج بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے تل ابیب، عسقلان، بئرالسبع اور سدیروت میں واقع صیہونی ٹھکانوں پر 100 ميزائیل داغے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرایا القدس کی جانب سے یہ اقدام غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب القسام بریگيڈ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں پر آج صبح 210 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع پر فوج کی کڑی نگرانی کے سبب صیہونیوں کو ہونے والے جانی یا مالی نقصان سے متعلق خبریں بہت ہی کم منظر عام پر لائی جاتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjateihuqeymz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ