تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 17:35
خبر کا کوڈ : 503676

ایران کی وزارت خارجہ کے نمائندے کی افغان صدر سے ملاقات

افغانستان کے امور میں ایرانی نمائندے نے پیر کے روز افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبداللہ سے بھی ملاقات اور افغانستان کے مسائل پر گفتگو کی تھی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے نمائندے کی افغان صدر سے ملاقات
افغانستان کے امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے نمائندے نے کابل میں افغانستان کے صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-

افغانستان کے امورمیں ایران کی وزارت خارجہ کے نمائندے محمد ابراہیم طاہریان فرد نے منگل کو افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے ہونے والی ملاقات میں ایران اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں امن کے عمل میں آنے والی تبدیلیوں اور علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

افغانستان کے امور میں ایرانی نمائندے نے پیر کے روز افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبداللہ سے بھی ملاقات اور افغانستان کے مسائل پر گفتگو کی تھی۔

افغانستان کے امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے نمائندے نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران، افغانستان میں قیام امن کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

اس ملاقات میں افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کرنسل کے سربراہ عبد اللہ عبداللہ نے بھی افغانستان میں قیام امن کے لئے ایران کی حمایت کی قدردانی کی۔

کابل میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد ایران کے اعلی حکام نے افغانستان کی حکومت اور قوم سے بھرپور ہمدردی و حمایت پر زور دیا ہے-
https://taghribnews.com/vdcguw9n3ak9z34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ