تاریخ شائع کریں2021 11 May گھنٹہ 23:29
خبر کا کوڈ : 503558

گرفتار فلسطینیوں کے چہروں پر مسکراہٹ، اسرائیل کی کھلی شکست ہے

اسرائیل کے پاس اس وقت دنیا کے جدید ترین ہتھیار ہیں ان کے مقابلے میں مقبوضہ فلسطین میں تین وقتوں کی روٹی بھی دستیاب نہیں لیکن اس کے باوجود ان فلسطینیوں کے چہروں پر کسی قسم کی گھبراہٹ اور پریشانی نہیں ہےیہ اسرائیل کی کھلی شکست ہے ۔
گرفتار فلسطینیوں کے چہروں پر مسکراہٹ، اسرائیل کی کھلی شکست ہے
 اپنے تمام مظالم کے باجود فلسطینیوں کے چہروں پر کسی قسم کی گھبراہٹ اور پریشانی کا نہ ہونا اسرائیل کی کھلی شکست ہے۔

کہتے ہیں کہ اگر دشمن آپ پر اپنا خوف طاری نہ کرسکے تو اس کی بھاری عسکری طاقت اور جدید جنگی ہتھیار بھی اس کی شکست کا اعلان کرتے ہیں ، فلسطین پر قابض اسرائیلی ریاست دنیا کی ماہر ترین افوج اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے باعث ناقابل تسخیر سمجھا   جاتا ہے لیکن یہ تمام صلاحیتیں حریت پسند فلسطینیوں پر اسرائیل کا خوف طاری کرنے میں کلی طورپر ناکام ہیں ، ان فلسطو جذں مں مریم افیفی ہو، احید تیمیمی ہو ، بشریٰ الطویل ہو یا شاروق البدن یہ وہ خواتین اور بچے ہیں جنہوں نے اپنی بے خوفی سے ظالم ریاست اسرائیل کے چہرے پر طمانچہ مارا ہے اور یہ پیغام ہے کہ جنگیں اسلحہ سے نہیں بلکہ جذبے سے لڑی جاتی ہیں ۔

اسرائیل کے پاس اس وقت دنیا کے جدید ترین ہتھیار ہیں ان کے مقابلے میں مقبوضہ فلسطین میں تین وقتوں کی روٹی بھی دستیاب نہیں لیکن اس کے باوجود ان فلسطینیوں کے چہروں پر کسی قسم کی گھبراہٹ اور پریشانی نہیں ہےیہ اسرائیل کی کھلی شکست ہے ۔

صیہونی حراست میں مسکراتے یہ چہرے اعلان کررہے ہیں کہ اسرائیل کو شکست ہوچکی ہے ، اسرائیل نہتے فلسطینیوں کے آگے بے بس ہوچکا ہے ، اسرائیل نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قبلہ اول میں جس بربریت اور ظلم کا مظاہرہ کیا ہے وہ دنیا کے سا منے ہیں ، نہتے عبادتگزاروں پر ساؤنڈ بموں کے ساتھ ساتھ براہ راست فائرنگ اور بے تحاشہ آنسو گیس کی شیلنگ بھی فلسطینیوں کو قبلہ اول کے تحفظ سے پیچھے کرنےمیں ناکام رہی ہے ، اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا اور اب تک 5 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 150 سے زائد کو زخمی کیا لیکن داد ہے ان جوانوں بچوں اور ان ماؤں کو جنہوں نے ان شیروں کی تربیت کی ہے ، جن کی آنکھوں میں ظالم دشمن کا کوئی خوف ہیں ہے بلکہ ان کی بے خوفی دشمن کو حراساں کررہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcftmdtcw6dxta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ