تاریخ شائع کریں2021 11 May گھنٹہ 23:19
خبر کا کوڈ : 503552

عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کرے،او آئی سی

او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز سمیت ترکی اورسعودی عرب کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے۔
عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کرے،او آئی سی
او آئی سی نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے اور غزہ پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 فلسطینیوں کی شہادت پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ جرہ میں کئی دہائیوں سے مقیم باشندوں کی جبری بے دخلی کا خطرہ ہے لہذا عالمی برادری فلسطینی عوام کےتحفظ کیلئےفوری کارروائی کرے۔

او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز سمیت ترکی اورسعودی عرب کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں گھس کر 300 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjitei8uqeyiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ