QR codeQR code

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے افغانستان دھماکہ کی مذمت

10 May 2021 گھنٹہ 21:56

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کابل کے مغرب میں واقع لڑکیوں کے سید الشہداء مدرسہ میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بد امنی پھیلانا امریکہ کی شوم پالسیوں کا حصہ ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی امریکی سازش کا حصہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی امریکی سازش کا حصہ ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کابل کے مغرب میں واقع لڑکیوں کے سید الشہداء مدرسہ میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بد امنی پھیلانا امریکہ کی شوم پالسیوں کا حصہ ہے۔ سپاہ کے مطابق امریکہ نے ایک طرف افغانستان سے فوجی انخلا کا اعلان کررکھا ہے جبکہ دوسری طرف وہ  افغانستان میں اپنے فوجی قیام کے جواز کے سلسلے میں دہشت گردانہ حملوں کا سہارا لے رہا ہے۔ سپاہ نے اپنے بیان میں اس ہولناک سانحہ پر افغان حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے حادثے کے شہداء کے لئۓ رحمت ،مغفرت اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل طلب کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 503395

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/503395/سپاہ-پاسداران-انقلاب-اسلامی-نے-افغانستان-دھماکہ-کی-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com