QR codeQR code

ایرانیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حقیقت پسند ہیں

10 May 2021 گھنٹہ 16:00

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایرانی حقیقت پسند ہیں اور ان کی ساری توجہ اور کوشش بغداد حکومت کی حمایت پر مرکوز ہے۔


 عراقی وزیز اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ ایران عراق کی حکومت کو کمزور کرنے کے درپے نہیں ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایرانی حقیقت پسند ہیں اور ان کی ساری توجہ اور کوشش بغداد حکومت کی حمایت پر مرکوز ہے۔

عراقی وزیراعظم  نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر تعلقات کو معمول پر لانے سے فلسطینیوں کے حقوق بحال نہ ہو تو ہمارے نقطہ نگاہ سے یہ امر قابل قبول نہیں ہے۔

مصطفی الکاظمی نے جو الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کررہے تھے مذید کہا کہ بغداد فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے حملوں اور انہیں مقدس مقامات کی زیارت سے محروم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے اپنے انٹرویو میں ایران کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا، ایرانیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حقیقت پسند ہیں اور وہ عراقی حکومت کی حمایت میں کوشاں ہیں اور مسلح جھتوں کو عراقی حکومت کو کمزور کرنے کی اجازت نہيں دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 503349

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/503349/ایرانیوں-نے-ثابت-کردیا-ہے-کہ-وہ-حقیقت-پسند-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com