تاریخ شائع کریں2021 9 May گھنٹہ 09:13
خبر کا کوڈ : 503135

امریکی تیل کمپنی پر سائبر حملہ

سائبر حملے کے بعد اس کا انتظام چلانے والے کمپنی کولونیئل کو پائپ لائن سسٹم آف لائن کرنے پر مجبور ہونا پڑا جس سے امریکا کے اہم شہروں میں پیٹرول پمپوں کو ریفائنڈ پیٹرولیم پیداوار کی سپلائی میں رکاوٹ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
امریکی تیل کمپنی پر سائبر حملہ
امریکا کی سب سے بڑی تیل پائپ لائن کولونیئل نے سائبر حملے کے بعد کام کرنا بند کر دیا ہے۔
سائبر حملے کے بعد اس کا انتظام چلانے والے کمپنی کولونیئل کو پائپ لائن سسٹم آف لائن کرنے پر مجبور ہونا پڑا جس سے امریکا کے اہم شہروں میں پیٹرول پمپوں کو ریفائنڈ پیٹرولیم پیداوار کی سپلائی میں رکاوٹ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پائپ لائن کے بحالی پر کام کر رہی ہے۔
کولونیئل نے کہ جو امریکا کی سب سے بڑی پیٹرول اور ڈیزل پائپ لائن سسٹم کا انتظام کرتی ہے، اس حملے کی تحقیقات کے لئے سیکورٹی فرم کی مدد حاصل کی ہے۔
کمپنی نے جمعے کو دیر رات ایک بیان جاری کرکے کہا کہ کسٹمرز کو ہونے والی پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بنیادی ڈھانچوں پر سائبر حملوں اور ہیکنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ بنیادی ڈھانچوں سے وابستہ کمپنیاں پوری دنیا میں سیکورٹی بڑھانے کے لئے سائبر سیکورٹی میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوئی ہیں، اس کے باوجود اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسیوں پر ایران سمیت متعدد ديگرممالک میں سائبر حملے کے الزامات عائد ہوتے رہتے ہیں۔
امریکا کی سب سے بڑی پیٹروليم پائپ لائن پر سائبر حملے نے وائٹ ہاؤس کی نیند حرام کردی کیونکہ اس کا امریکی اقتصاد میں اہم کردار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgww9nnak9zq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ