تاریخ شائع کریں2021 9 May گھنٹہ 09:10
خبر کا کوڈ : 503134

ایران کی کابل دھماکہ کی مذمت

وزارت خارجہ ترجمان سعید خطیب زادہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں مدرسہ سید الشہداء کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور افغان قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایران کی کابل دھماکہ کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں مدرسہ سید الشہداء کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور افغان قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ ترجمان سعید خطیب زادہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں مدرسہ سید الشہداء کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور افغان قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی اور بربریت کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سید الشہداء مدرسہ کے قریب ہونے والے 3 بم دھماکوں میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بم دھماکوں کیم ذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کے مغرب میںم درسہ سید الشہداء کے قریب ہونے والے بم دھماکوں میں داعش دہشت گرد ملوث ہیں جو خطے میں امریکی ایجنٹ ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcfmmdtjw6dxya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس