QR codeQR code

ذلت آمیز شکست دیکر تاریخ کر دشمن کو قبرستان میں روانہ کردیا

8 May 2021 گھنٹہ 21:35

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ عوام کا اسلام میں اہم مقام ہے اور عوام کی بدولت اسلام مضبوط اور مستحکم ہوتا ہے۔ الحمد للہ آج عوام کی استقامت، پائمردی ، صبر، فداکاری اور وفاداری کی بدولت اسلام کو فروغ مل رہا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے شہداء کی قربانیوں کے تحفظ اور ان کے اہداف کے حصول کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ دشمن کو ذلت آمیز شکست دیکر تاریخ کے قبرستان میں روانہ کریں گے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خان طومان کے شہداء کی سالگرہ کے موقع پر مازندران چینل کے ساتھ گفتگو میں شہداء کی عظيم قربانیوں کے تحفظ اور ان کے اہداف کے حصول کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ دشمن کو ذلت آمیز شکست دیکر تاریخ  کے قبرستان  میں روانہ کریں گے۔

میجر جنرل سلامی نے کہا کہ عوام کا اسلام میں اہم مقام ہے اور عوام کی بدولت اسلام مضبوط اور مستحکم ہوتا ہے۔ الحمد للہ آج عوام کی استقامت، پائمردی ، صبر، فداکاری اور وفاداری کی بدولت اسلام کو فروغ مل رہا ہے۔ اور اسلام دشمن عناصر کو مختلف محاذوں پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہادت مردان الہی کی آرزو ہوتی ہے اور شہادت ہی موت کا اعلی ترین درجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مازندران کے مدافعین حرم شہداء کی تعداد 42 ہے، جن میں شام کے علاقہ خان طومان میں 16 مازندرانی شہید بھی شامل ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 503100

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/503100/ذلت-آمیز-شکست-دیکر-تاریخ-کر-دشمن-کو-قبرستان-میں-روانہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com