تاریخ شائع کریں2021 8 May گھنٹہ 19:23
خبر کا کوڈ : 503081

یمن میں یوم القدس کی ریلی پر آل سعودی کا حملے

عرب چینل المسیرہ کے مطابق السحاری گاؤں کے علاقے مجزر میں ہونے والے اس سعودی حملے میں دسیوں یمنی شہریوں کے شہید و زخمی ہو نے کی اطلاعات ملی ہیں۔
یمن میں یوم القدس کی ریلی پر آل سعودی کا حملے
یمن میں یوم القدس کے موقع پر مختلف شہروں میں القدس ریلیوں میں عوام نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق پوری دنیا کی طرح یمن کے ملسلمانوں نے بھی یوم القدس کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکال کر قدس کے غاصبوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینی شہریوں پر صیہونی مظالم کے خلاف یمن میں منعقد ہونے والی  "قدس ریلی" پر جارح سعودی لڑاکا طیاروں نےحملہ کیا ۔

 تفصیلات کے مطابق جارح سعودی عرب کی جانب سے یہ ہوائی حملہ جمعتہ الوداع کی سہ پہر صوبہ مأرب کے شمال میں کیا گیا۔

عرب چینل المسیرہ کے مطابق السحاری گاؤں کے علاقے مجزر میں ہونے والے اس سعودی حملے میں دسیوں یمنی شہریوں کے شہید و زخمی ہو نے کی اطلاعات ملی ہیں۔

یوم القدس کی ریلی پر حملے سے متعلق انصار اللہ کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 7 یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcg7w9nqak9zz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس