تاریخ شائع کریں2021 8 May گھنٹہ 19:21
خبر کا کوڈ : 503080

امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے لئے حفاظتی اقدامات

بمبار اور لڑاکا طیاروں کی یہ کھیپ صدر جوبائیڈن کے حکم کے تحت 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کے دوران فوج اور غیر ملکی کنٹریکٹرز کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔
امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے لئے حفاظتی اقدامات
امریکہ افغانستان سے اپنے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کے لئے حفاظتی اقدامات کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں جنگوں کی آگ بھڑکانے والے امریکی ادارے پینٹاگون کے جوائنٹ چیف مارک ملی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ افغانستان سے نکلنے والی افواج کے تحفظ  کے لیے 6’’بی – 52 بمبار طیارے‘‘ اور ایک درجن ’’ایف-18‘‘ جنگی طیاروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مارک ملی کا مزید کہنا تھا کہ بمبار اور لڑاکا طیاروں کی یہ کھیپ صدر جوبائیڈن کے حکم کے تحت 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کے دوران فوج اور غیر ملکی کنٹریکٹرز کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

پینٹاگون کی جانب سے طیاروں کی مزید کھیپ بھیجنے کا فیصلہ ایسے میں کیا گیا ہے کہ جب طالبان نے متنبہ کیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے یکم مئی کے بجائے فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں 11 ستمبر تک کی توسیع کے بعد اب وہ بھی غیرملکی فوجیوں کو نشانہ نہ بنانے کے معاہدے کے پابند نہیں رہے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcfcmdtxw6dxxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ