QR codeQR code

شام کے دارالحکومت دمشق میں یوم قدس کی ریلی کا انعقاد

7 May 2021 گھنٹہ 20:39

عالمی یوم القدس کے موقع پر جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر مارچ کرتے ہوئے شامی عوام نے فلسطین کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔


شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم القدس کے موقع پر جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر مارچ کرتے ہوئے شامی عوام نے فلسطین کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس شام کے دارالحکومت دمشق میں عالمی یوم قدس کے موقع پر شامی عوام نے ایک بڑے پیمانے پر مارچ کیا ۔

مارچ میں شریک افراد نے صیہونی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی  اور اعلان کیا کہ وہ فلسطین کی حمایت میں سرفہرست ہیں، دریں اثنا  شام کے دیگر حصوں میں بھی فلسطین کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 502945

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502945/شام-کے-دارالحکومت-دمشق-میں-یوم-قدس-کی-ریلی-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com