تاریخ شائع کریں2021 7 May گھنٹہ 18:05
خبر کا کوڈ : 502921

کراچی:مسجد نور ایمان پر آزادی القدس کا مرکزی احتجاجی مظاہرہ ہوا

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی سمیت،بزرگ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور،علامہ ملک عباس، میر تقی ظفر اور دیگر نے خطاب کیا۔
کراچی:مسجد نور ایمان پر آزادی القدس کا مرکزی احتجاجی مظاہرہ ہوا
 مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جامع مسجد نور ایمان آزادی القدس مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں نور ایمان مسجد ناظم آباد کے باہر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی سمیت،بزرگ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور،علامہ ملک عباس، میر تقی ظفر اور دیگر نے خطاب کیا۔

جامع مسجد نور ایمان مسجد کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں مظاہرین شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور، ہندوستان مردہ باد، فلسطین کی آزادی اور کشمیر کی آزادی پر مبنی نعرے آویزاں تھے جبکہ پنجاب حکومت مردہ باد کے نعرے بھی درج تھے۔ مظاہرین نے فلسطینی و کشمیری عوام سے یکجتہی کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی پرچموں سمیت بھارتی پرچم کو بھی نذر آتش کیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی قریب ہے اور عنقریب قبلہ اوّل صہیونیوں کے شکنجہ سے آزاد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا امریکہ فلسطین اور کشمیر میں صہیونی و بھارتھ مظالم کی سرپرستی کر رہا ہے اور خطے میں بد امنی پھیلا کر مسلم ممالک کو کمزور کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور مسلمان اقوام کے مابین اتحاد و یکجہتی کا بے مثال دن ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی اور پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اسرائیل کے سنگین خطرے سے بروقت متنبہ کیا تھا اور آج پوری دنیا اسرائیل کی دہشتگردانہ سوچ کا نشانہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر و فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے اور مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مثبت کردار ادا کرے۔

انہوں نے پنجاب میں عزاداروں کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ عثمان بزدار ہوش کے ناخن لیں اور پنجاب میں ملت جعفریہ کے خلاف جاری تعصبانہ اقدامات کو فی الفور بند کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پنجاب حکومت کے متعصبانہ اور ظالمانہ رویہ کا نوٹس میں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر شرکاء نے عثمان بزدار مردہ باد اور پنجاب حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے۔
https://taghribnews.com/vdcirrawzt1au32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ