تاریخ شائع کریں2021 7 May گھنٹہ 18:02
خبر کا کوڈ : 502918

ٹندو الہیار القدس کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرے

مظاہرین نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف بینرز اور فلسطینی و پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
ٹندو الہیار القدس کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرے
 جمعۃ الوداع بعد نمازجمعہ ٹندو الہیار شہر میںیوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرین نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف بینرز اور فلسطینی و پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے امریکہ اوراس کے بغل بچے اسرائیل اور انکے عرب حواریوں خصوصا سعودی عرب سے اظہار نفرت کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کندھ کوٹ، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی یوم القدس ریلی

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب و ظالم ریاست ہےجو لاکھوں معصوموں کا خون بہا کر بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا ہے اور رہے گا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمان کے مطابق اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اورپاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcezw8nvjh87oi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ