QR codeQR code

اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے خطرہ بن گیا

7 May 2021 گھنٹہ 13:58

بیت المقدس کا معاملہ مسلمانوں کے دش پر ایک اہم ذمہ داری ہے اور امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دے۔


اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین نے عالمی یوم قدس کے موقع پر کہا ہے کہ اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کا معاملہ مسلمانوں کے دش پر ایک  اہم ذمہ داری ہے اور امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ  اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں سے متعلق نہیں بلکہ یہ مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے کیونکہ آج اسرائیل صرف فلسطینیوں کے لئے خطرہ نہیں بلکہ علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل امت مسلمہ میں تفرقہ ڈال کراپنے مظالم اور اپنی ناپاک حیات کو جاری رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو اسرائیل کی سازشوں کے بارے میں آگآہ رہنا چاہیے اور خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے بجائے امت مسلمہ کے مفادات کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حق و باطل کی پہچان بن گيا ہے ۔فلسطین کی مظلوم قوم کے حامی در حقیقت حق کے حامی ہیں اور اسرائیل کے حامی باطل پرست، ظالم  اور ظلم کے طرفدار ہیں۔ انصار اللہ کے سربراہ نے اسرائيل کے ساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک کے حکمرانوں کو خائن اور غدار قراردیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو غدار اور خائن حکمرانوں سے بھی ہوشیار رہنا چاہیےاور ان کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 502869

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502869/اسرائیل-علاقائی-اقوام-اور-امت-مسلمہ-کے-لئے-خطرہ-بن-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com