تاریخ شائع کریں2021 6 May گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 502783

پاکستان ميں یوم القدس کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی

امام خمینیؒ نے ظلم کے خلاف انسانیت کی آواز کو بلند کیا اور اس کو عملی کر کے دکھایا، اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کی ناجائز اولاد ہے اور اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان ميں یوم القدس کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد بعنوان "اسرائیل سے تعلقات امت مسلمہ سے خیانت" کیا گیا، کانفرنس میں شریک ملک گیر سیاسی سیاسی و مذہبی کے جماعتوں کے رہنماؤں نے جمعۃ الوداع یوم القدس منانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے گھروں پر فلسطینی و پاکستانی پرچم لہرانے کی اپیل کی۔

آل پارٹیز القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل صہیونیوں کی ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے۔ صابر ابو مریم نے مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تزویراتی طور پر نیا بلاک بنانے کی ضرورت ہے، جس میں پاکستان، ایران، ترکی اور ملیشیا سمیت روس اور چین کو شامل کرکے کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی نے اپنے خطاب میں  کہا کہ جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کا اعلان کرنے پر امام خمینیؒ کو سلام پیش کرتا ہوں، کورونا کی وبا میں ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم القدس منایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بھیک میں اقتدار حاصل کرنے والے ممالک اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں، جمعۃ الوداع یوم القدس منا کر دنیا بھر کے مظلوم، ظالموں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے ظلم کے خلاف انسانیت کی آواز کو بلند کیا اور اس کو عملی کر کے دکھایا، اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کی ناجائز اولاد ہے اور اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

آل پارٹیز القدس کانفرنس کے آخر میں متعدد قراردادیں پیش کی گئیں، جنہیں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
 
https://taghribnews.com/vdcevw8nxjh87fi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ