تاریخ شائع کریں2021 6 May گھنٹہ 18:51
خبر کا کوڈ : 502780

یوم قدس ، فلسطینی قوم کی حمایت کا دن ہے

دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینی نہایت مشکل حالات میں دربدری کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور عالمی برادری بھی اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔
یوم قدس ، فلسطینی قوم کی حمایت کا دن ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے زور دے کر کہا ہے کہ یوم قدس ، فلسطینی قوم کی حمایت کا دن ہے اور ہمیں امید ہے کہ فلسطینی عوام کی جہد وجہد اور جہاد سے فلسطین کامیاب ہوگا -

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعرات کو متعدد  قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی یوم قدس کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینی نہایت مشکل حالات میں دربدری کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور عالمی برادری بھی اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔

صدر ایران نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی ، فلسطینیوں کی زمینوں کو غصب کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں کہا کہ ایران کی عظیم قوم اور امام خمینی رح نے جمعہ الوداع کو عالمی یوم قدس قرار دیا جس سے ملت فلسطین کے حقوق کی یاد دہانی ہوتی ہے ۔

صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام مسلمان بیت المقدس کو صیہونیوں کے قبضے سے واپس لینا چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ فلسطین کے عوام اس جہاد میں کامیاب ہوں گے اور مسلمانوں کی دیرینہ آرزو پوری ہوگی ۔

ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  کل جمعے کو عالمی یوم قدس منایا جائے گا کہا کہ ہم عالمی یوم قدس منائیں گے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے دعا گو ہیں اور اس سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات سے ہم سب استفادہ کریں گے۔

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے بھی بیت المقدس کو ملت فلسطین کی امنگوں کا مظہر قرار دیا ہے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ صادق لاریجانی نے عالمی یوم قدس کو ملت فلسطین کی امنگوں کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب ظالموں کے ہاتھوں سے فلسطین اور بیت المقدس کو آزاد کرانے کا عزم کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے ۔

ایران کی وزارت دفاع نے بھی عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایک بیان جاری کر کے عالمی یوم قدس کو غاصب صیہونیزم اور سامراجی نظام کے مقابلے میں عالم اسلام کی طاقت کے مظاہرے کا ایک بڑا موقع قرار دیا اور اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں دنیا بہت جلد بیت المقدس کی آزادی کے جشن کا نظارہ کرے گی۔
 
https://taghribnews.com/vdcbw5bsgrhbgzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ