تاریخ شائع کریں2021 5 May گھنٹہ 22:40
خبر کا کوڈ : 502676

اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے،گورنر پنجاب

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کےلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،جمہوریت اور پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔
اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دے،گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر نے والے دھاندلی کے سپورٹرز بن رہے ہیں۔اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔
 
تفصیلات کے مطابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم ایسے شفاف انتخابات چاہتے ہیں جن پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے،ای پولنگ کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے حکومتی آرڈیننس تاریخی اقدام ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ہر شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کےلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،جمہوریت اور پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔
 
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن ہر وقت دھاندلی دھاندلی کی باتیں کرتی ہے اور آج حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے حوالے سے انتخابی اصلاحات کیلئے تیار ہے مگر اپوزیشن اب ہٹ دھر می اور ضد سے کسی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن شفاف انتخابات چاہتی ہے تو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی مزید پر آئے تاکہ معاملات کو آگے بڑھا یا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ شفاف انتخابات سے ہی ملک میں جمہوریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہوگی ۔ ای پولنگ سے صرف چند منٹوں میں انتخابی نتائج سب کے سامنے ہوں گے۔ ہر معاملے میں ”میں نہ مانوں“کی اپوزیشن کی پالیسی جمہوریت اور عوامی امنگوں کے برعکس ہے۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ذاتی اور سیاسی نہیں بلکہ قومی اور ملکی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کر ے۔

گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیاں دی ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف اپنی جان کی قر بانی دینے والے شہداءکو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ وقت آچکا ہے کہ افغانستان کی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر ے اور ایسے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے جو امن تباہ کر رہے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcfe0dtvw6dxva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس