تاریخ شائع کریں2021 5 May گھنٹہ 22:32
خبر کا کوڈ : 502669

صیہونی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ہے، سید حسن نصر اللہ

انہوں نے صیہونی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا مستقبل نہیں ہے، تمہاری عمر ختم ہو چکی ہے، بے کار میں اپنے جوانوں کی جان برباد نہ کرو۔
صیہونی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ہے، سید حسن نصر اللہ
حزب  اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ہے، اس کی عمر ختم ہو چکی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے بدھ کے روز عالمی یوم القدس کی مناسبت پر اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ آج ایسے عناصر موجود ہیں جن کی وجہ سے بیت المقدس کے بارے میں ہماری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا مستقبل نہیں ہے، تمہاری عمر ختم ہو چکی ہے، بے کار میں اپنے جوانوں کی جان برباد نہ کرو۔

انہوں نے کہا کہ صحیح منطق کا تقاضہ ہے کہ ابھی غاصب طاقتیں ان علاقوں سے نکل جائیں جن پر انہوں نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا ہے اور ان سرزمینوں کو اصل مالک کے حوالے کریں۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی کاز کو سرزمین پرسب سے مقدس کاز قرار دیا اور کہا کہ ایسے عناصر ہیں جن کی وجہ س بیت المقدس اور فلسطینی عوام کی امیدوں اور امنگوں کے بارے میں ہماری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایک بار پھر مزاحمت، مزاحمتی تحریک اور مزاحمتی فورس کے محاذ سے فلسطینی کاز کے حوالے سے اپنے عزم، اس ذمہ داری کے بارے میں اپنی ذمہ داری اور روی زمین پر سب سے پاک اس الہی، انسانی، اخلاقی اور مذہبی مسئلے کو انجام دینے کی اپنی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch-inmw23nv-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ