تاریخ شائع کریں2021 3 May گھنٹہ 20:53
خبر کا کوڈ : 502415

یورپی یونین کے تحفظات دور کئے جائیں گے

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں عمران خان کی صدارت میں ایک اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرار داد کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
یورپی یونین کے تحفظات دور کئے جائیں گے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ختم نبوت قانون پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں عمران خان کی صدارت میں ایک اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرار داد کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت کے قوانین سے کو‏ئی تعلق نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے تحفظات دور کئے جائیں گے لیکن ختم نبوت قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

اس اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور جبری گشمدگی ، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
 
https://taghribnews.com/vdcgqx9nnak9zt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ