تاریخ شائع کریں2021 2 May گھنٹہ 22:07
خبر کا کوڈ : 502257

ایرانی نینو اور دوسری نئی ٹکنالوجیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں

فروغ نینو مصنوعات کمیٹی کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ایران نے بروقت اقدام کرکے نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ایرانی نینو اور دوسری نئی ٹکنالوجیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں
ایران میں تیار ہونے والی نینومصنوعات دنیا کے پینتالیس ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں۔

فروغ نینو مصنوعات کمیٹی کے سیکریٹری سعید سرکار نے بتایا ہے کہ ایران میں تیار کی جانے والی نینو مصنوعات جنوبی کوریا، آسٹریلیا، چین سمیت یورپ اور لاتینی امریکہ کے پینتالیس ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نینو اور دوسری نئی ٹکنالوجیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

فروغ نینو مصنوعات کمیٹی کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ایران نے بروقت اقدام کرکے نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

سعید سرکار نے مزید بتایا کہ اس وقت ہم اٹھارہ قسم کے نینو مصنوعات تیار کر رہے ہیں اور نئی نینو مصنوعات کی ایجاد کا کام جاری ہے
۔
انہوں نے کہا کہ ایران عنقریب دنیا میں نینو مصنوعات برآمد کرنے والا بڑا ملک بن جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcamunm049nwu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ