تاریخ شائع کریں2021 30 April گھنٹہ 19:15
خبر کا کوڈ : 501989

پاکستان اور ہنگری کے مابین شعبہ تعلیم میں معاہدہ

وزیر خارجہ نے تعلیمی شعبے میں معاونت اور پاکستانی طلباء کیلئے وظائف کی فراہمی پر ہنگرین ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان اور ہنگری کے مابین شعبہ تعلیم میں معاہدہ
پاکستان اور ہنگری کے مابین شعبہ تعلیم میں معاونت کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت ہنگرین حکومت اپنی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستانی طلبہ کو 200 وظائف فراہم کرے گی۔

معاہدے پر دستخطوں کی تقریب جمعہ کو وزارت خارجہ میں ہوئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور ہنگری کی جانب سے ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر سجارتو نے دستخط کئے۔

وزیر خارجہ نے تعلیمی شعبے میں معاونت اور پاکستانی طلباء کیلئے وظائف کی فراہمی پر ہنگرین ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ہنگری 2016ء سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو ہنگری میں اعلی تعلیم کیلئے وظائف مہیا کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbw8bs9rhbg9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ