تاریخ شائع کریں2021 29 April گھنٹہ 06:30
خبر کا کوڈ : 501846

امریکی وزیر دفاع کی پاکستانی آرمی چیف سے افغاستان کے حوالہ سے رابطہ

امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پرافغانستان میں قیام امن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع کی پاکستانی آرمی چیف سے افغاستان کے حوالہ سے رابطہ
امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پرافغانستان میں قیام امن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پرافغانستان میں قیام  امن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ پینٹا گون ترجمان کے مطابق امریکی وزير دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاکستانی فوج کے سربراہ  کے ساتھ  افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا،  گفتگو میں علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdof0k9yt0zj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ