تاریخ شائع کریں2021 28 April گھنٹہ 17:52
خبر کا کوڈ : 501801

سعودی فورسز یمنی اسنائپرز کا شکار

یمنی صوبے مأرب کے محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی اسنائپرز کا نشانہ بن کر جارح سعودی فورسز کے 66 فوجی ہلاک اور 22 زخمی ہو چکے ہیں۔
سعودی فورسز یمنی اسنائپرز کا شکار
عرب ای مجلے الخبر الیمنی نے مأرب میں جارح سعودی فورسز اور ان کی حلیف دہشتگرد جماعتوں کے خلاف جاری انصاراللہ یمن کے آپریشن کے بارے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں فوجی حکمت عملی کے فقدان کے باعث یمنی اسنائپرز کا شکار بن جانے کی جارح سعودی فورسز کی شکایت کی جانب خصوصی اشارہ کیا گیا ہے۔ یمنی صوبے مأرب کے محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی اسنائپرز کا نشانہ بن کر جارح سعودی فورسز کے 66 فوجی ہلاک اور 22 زخمی ہو چکے ہیں جس کے بعد شہر مأرب میں جارح سعودی فورسز کی دفاعی لائن میں ایک بڑا شگاف پڑ گیا ہے۔

علاوہ ازیں مأرب کے سعودی حمایت یافتہ گورنر سلطان العرادہ کا کہنا ہے کہ مأرب آپریشن کے آغاز کے بعد سے تاحال 60 ہزار سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں کیونکہ صنعاء نے مأرب کی لڑائی کے آغاز سے ہی کئی ایک ماہر اسنائپرز کو اگلے محاذ پر تعینات کر رکھا ہے۔ دوسری طرف مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انصاراللہ فورسز کی جانب سے شہر مأرب کی جانب نئی پیشقدمی سے جارح سعودی فورسز و القاعدہ کی دفاعی لائنوں میں پڑ جانے والے بڑے شگاف کے باعث اب جارح سعودی فورسز نے شہر کے اندر نئی دفاعی لائنیں بنانا شروع کر دی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdce7z8nzjh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ