تاریخ شائع کریں2021 27 April گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 501667

پاکستان میں تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے

امتحانات کی نئی تاریخوں کا فیصلہ مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ہونے والے اجلاس کے دوران وبا کی صورت حال دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
پاکستان میں تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے
پاکستان میں آئندہ چند ہفتوں میں ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ’15 جون تک کوئی بھی امتحان نہیں لیا جائے گا۔‘

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے منگل کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں امتحانات ملتوی کرنا کا اعلان کیا۔

شفقت محمود نے بتایا کہ ’اس سے قبل بورڈز کے جو امتحانات وسط مئی میں شروع ہونا تھے وہ اب 15 جون تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔‘

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک ایسی صورت حال کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ہمیں زیادہ انفیکشن والوں علاقوں کا شاید لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔‘

’لہٰذا اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوگا۔‘

وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ ’او لیول کے امتحانات اب اکتوبر میں ہوں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’امتحانات کی نئی تاریخوں کا فیصلہ مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ہونے والے اجلاس کے دوران وبا کی صورت حال دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ ’جن طلبہ و طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ان کے لیے خصوصی امتحان کا فیصلہ کیا جائے گا۔‘
https://taghribnews.com/vdcepz8nfjh87pi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ