تاریخ شائع کریں2021 26 April گھنٹہ 18:23
خبر کا کوڈ : 501536

فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں معصوم فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فورسز کی غیرقانونی کارروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کرے۔
فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان زاہد حفیظ چوہدری نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور معصوم فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے اسرائیلی فورسز کے غیر قانونی اقدامات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ فلسطین میں حالیہ واقعات پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔
 
ذرائع کے مطابق زاہد حفیظ چوہدر ی نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال تشویشناک ہے، نماز کے لئے جانے والے معصوم فلسطینیوں کو ہراساں اور گرفتارکیا جاتا ہے، رمضان المبارک کے آغاز سے غیرقانونی اقدامات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
 
واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، دیرپا اورمنصفانہ حل کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے، 1967 سے پہلے کی سرحدات اور القدس الشریف فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہی قابل عمل حل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjtveimuqeyiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ