تاریخ شائع کریں2021 25 April گھنٹہ 20:55
خبر کا کوڈ : 501405

پاکستان بھر میں جاری امتحانات ملتوی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دیئے،نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔
پاکستان بھر میں جاری امتحانات ملتوی
ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے حملوں میں تیزی کے باعث علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دیئے،نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔

جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ یونیورسٹی نے ملک بھر میں قائم اپنے علاقائی دفاتر کے منتظمین سے سکولوں کی بندش کے بعد امتحانات کےلئے رائے طلب کی تھی،امتحانات کو ملتوی ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کی تجاویز کے تحت کیاگیا۔
 
اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ فیصلے کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ اور بی بی اے کے جاری امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں، بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس (ODL) پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کردیئے۔امتحانات کی نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ملتوی امتحانات عید کی چھٹیوں کے بعد منعقد ہونے کا امکان ہے۔
https://taghribnews.com/vdce7z8nnjh87ei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ