تاریخ شائع کریں2021 25 April گھنٹہ 10:57
خبر کا کوڈ : 501308

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر فورم پر آواز اٹھائی

اس موقع پر خانوادہ اسیران ملت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافی دنوں سے ماں بہنیں دھرنے پر بیٹھی ہیں میں ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر فورم پر آواز اٹھائی
جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف مزار قائد پر 23 روز سے جاری احتجاجی دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر خانوادہ اسیران ملت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کافی دنوں سے ماں بہنیں دھرنے پر بیٹھی ہیں میں ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں، لاپتہ افراد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا موقف واضح ہے، پاکستان پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے، آپ کے دھرنے اور جذبات کی قدر کرتا ہوں آپ کے ساتھ ہوں لیکن رمضان المبارک میں آپ سے دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

اس موقع پر خانوادہ اسیران ملت جعفریہ نے دھرنا ختم نہ کرنے کی نعرے لگائے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت آپ شرکائے دھرنا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر فورم پر آواز اٹھائی، سندھ حکومت کی جانب سے ہمیشہ جبری لاپتہ افراد کے معاملے میں اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو 21 رمضان المبارک کے جلوس کو روک دیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgzq9n7ak9zw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ