تاریخ شائع کریں2021 22 April گھنٹہ 21:18
خبر کا کوڈ : 501042

ہمیں مرحوم جنرل حجازی جیسے مخلص کمانڈروں پر فخر

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مرحوم جنرل حجازی کئی برسوں تک لبنان میں خدمات انجام دیتے رہے اور اسلامی مزاحمت کےمخلص اور سچے حامی اور پشتپناہ تھے۔
ہمیں مرحوم جنرل حجازی جیسے مخلص کمانڈروں پر فخر
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مرحوم جنرل حجازی کی گرانقدر خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جنرل حجازی اسلامی مزاحمت کے بہترین حامی اور پشتپناہ تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مرحوم جنرل حجازی کی گرانقدر خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم جنرل حجازی اسلامی مزاحمت کے بہترین حامی اور پشتپناہ تھے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مرحوم جنرل حجازی کئی برسوں تک لبنان میں خدمات انجام دیتے رہے اور اسلامی مزاحمت کےمخلص اور سچے حامی اور پشتپناہ تھے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ مرحوم جنرل حجازی پسندیدہ اخلاق اور اچھی صفات سے آراستہ تھے ، اسلامی مزاحمت کو ایسے بااخلاق کمانڈروں کی بہت ضرورت ہے اور ہمیں ایسے مخلص کمانڈروں پر فخر بھی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں مرحوم جنرل حجازی کے انتقال پر رہبم معظم انقلاب اسلامی کو تعزیت اور تسلیت پیش کی تھی۔
http://www.taghribnews.com/vdcba8bs5rhbggp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس