تاریخ شائع کریں2021 22 April گھنٹہ 20:52
خبر کا کوڈ : 501039

ایران میں ملکی اور غیر ملکی کورونا ویکسین تیار

غیر ملکی کورونا ویکسین کی درآمد اور اندرون ملک ویکسین کی تیاری کے ساتھ ساتھ ، ایرانی ماہرین بھی کورونا کی متعدد ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جوانسانی آزمائش کے مرحلے طے کر رہی ہیں۔
ایران میں ملکی اور غیر ملکی کورونا ویکسین تیار
ایران عنقریب دنیا میں ملکی اور غیر ملکی کورونا ویکسین تیار کرنے والا ملک بن جائے گا۔

ایران کے وزیرصحت ڈاکٹرسعید نمکی نے کہا ہے کہ روسی کورونا ویکسین اسپوتنک وی کی اندرون ملک پیداوار شروع کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مئی کے آخر تک ایران دنیا میں کورونا ویکسین تیار کرنے والا ایک اور ملک بن جائے گا۔

ایران کے وزیرصحت نے کہا کہ مستقبل میں صرف وہی ملک کورونا ویکسین لگائیں کے جو انہوں نے خود تیار کی ہوگی۔

ڈاکٹر سعید نمکی نے بتایا کہ آئندہ پندرہ روز کے اندر روسی کورونا ویکسین اسپوتنک وی کا پیداواری یونٹ اپنا کام شروع کردے گا اور اس کے لیے تمام فنی اور قانونی ضابطے مکمل کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی کورونا ویکسین کی درآمد اور اندرون ملک ویکسین کی تیاری کے ساتھ ساتھ ، ایرانی ماہرین بھی کورونا کی متعدد ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جوانسانی آزمائش کے مرحلے طے کر رہی ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایرانی ماہرین کی تیار کردہ رازی کووپارس ویکسین کی انسانی آزمائش اور پیداوار کے حوالے سے اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

رازی سیرم اینڈ ویکسین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حسین فلاح مہر آبادی نے بتایا ہے کہ کوو پارس کی پروڈکشن شروع کرنے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اسے جلد از جلد عوام تک پہنچایا جائے۔

کوو پارس کی انسانی آزمائش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، اس ویکسین کی دوسری خوراک آئندہ چند روز میں رضاکاروں کو لگا دی جائے گی اور اس کے نتائج کا جائزہ مکمل ہونے پر اسے مارکیٹ میں لانچ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ روسی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ ایران کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔ ماسکو میں متعین ایرانی سفیر کاظم جلالی نے بتایا ہے کہ اسپوتنک  وی کی ایک لاکھ خوراکیں خصوصی طیارے کے ذریعے تہران روانہ کردی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے روس کے سرمایہ کاری فنڈز کے تعاون سے کورونا ویکسین کی بیس لاکھ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جن میں سے اب تک چھے لاکھ بیس ہزار سے زائد خوراکیں ایران کو فراہم کی جاچکی ہیں۔

ماسکو میں متعین ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ روسی حکام کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ کورونا ویکسین کی باقی بچی خوارکیں بھی جلد حاصل کرکے ایران روانہ کی جائیں۔
 
https://taghribnews.com/vdchxznmw23nvvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ