QR codeQR code

امریکا: پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت

21 Apr 2021 گھنٹہ 21:53

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام لڑکی کی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے۔


امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس فائرنگ میں 15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام لڑکی کی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق چاقو حملے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تھی، پولیس نے واقعے کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

شہر کے میئر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹیگیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔


خبر کا کوڈ: 500943

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500943/امریکا-پولیس-کے-ہاتھوں-سیاہ-فام-شہری-کی-ہلاکت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com