تاریخ شائع کریں2021 21 April گھنٹہ 21:53
خبر کا کوڈ : 500943

امریکا: پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام لڑکی کی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
امریکا: پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت
امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس فائرنگ میں 15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام لڑکی کی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق چاقو حملے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تھی، پولیس نے واقعے کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

شہر کے میئر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹیگیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
http://www.taghribnews.com/vdcaywnme49nwo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس