QR codeQR code

سعودی سیکورٹی کا حماس کے رہنما کے گھر پر دھاوا

21 Apr 2021 گھنٹہ 20:44

سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے اس ملک میں قید حماس کے رہنما محمد الخضری کے گھر پر دھاوا بول کر تفتیش و چھان بین کے بعد ان کی بیوی اور بہو کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش کے بعد ایک سیکورٹی مرکز میں منتقل کر دیا ۔


سعودی پولیس نے تحریک حماس کے رہنما محمد الخضری کے گھر پر دھاوا بول دیا-

یورپ میڈیرین ہیومن رائٹس  واچ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے اس ملک میں قید حماس کے رہنما محمد الخضری کے گھر پر دھاوا بول کر تفتیش و چھان بین کے بعد ان کی بیوی اور بہو کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش کے بعد ایک سیکورٹی مرکز میں منتقل کر دیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے محمد الخضری کو بتایا ہے کہ اس ملک کے حکام ، ان کی آزادی کے لئے انجام پانے والے اقدامات سے ناراض ہیں۔

گذشتہ مہینے تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید حماس کے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

تحریک حماس اپنے رہنماؤں کی رہائی کے لئے اب تک کئی شخصیات کو ثالثی کے لئے سعودی عرب بھیج چکی ہے تاہم اب تک تمام کوششیں ناکام رہی ہیں اور ریاض حکومت انھیں قید رکھنے پر اڑی ہوئی ہے ۔

تراسی سالہ محمد صالح الخضری انیس سو بانوے سے جدہ میں رہائش پذیر تھے لیکن چار اپریل دوہزار انیس کو انھیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ۔ صالح الخضری کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں ۔


خبر کا کوڈ: 500931

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500931/سعودی-سیکورٹی-کا-حماس-کے-رہنما-گھر-پر-دھاوا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com