تاریخ شائع کریں2021 21 April گھنٹہ 20:39
خبر کا کوڈ : 500929

ایرانی ویکسین،انسانی آزمائش کے تیسرے فیز میں داخل

ایرانی ماہرین کے تیار کردہ دوسرے  کورونا ویکسین ، تین سے چار ماہ کے دوران مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اور کیوبا کا  مشترکہ کورونا ویکسین کرورنا پاستور بھی جلد دستیاب ہوگا  اور اس منصوبے پر دوسرے ملکوں کے تعاون سے بھی  کام کیا جارہا ہے۔
ایرانی ویکسین،انسانی آزمائش کے تیسرے فیز میں داخل
ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو ایران برکت ، آج سے انسانی آزمائش کے تیسرے اور آخری فیز میں داخل ہوگئی ہے۔

یہ بات کو ایران برکت کی انسانی آزمائش منصوبے کے نگران ڈاکٹر مصطفی قانعی نے پاستور انسٹی  ٹیوٹ تہران میں ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کی نو مصنوعات کی تقریب رونمائی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ کو ایران برکت نامی کورونا ویکسین ، انسانی آزمائش کے تیسرے فیز میں داخل ہوگیا ہے اور اس مرحلے کے وسط تک نتائج کی تائید کی صورت میں، اس ویکسین کو مارکیٹ میں بھیجنے کا مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ جون کے مہینے تک مارکیٹ میں آنے والا پہلا ایرانی کورونا ویکسین بن جائے گا۔

مصطفی قانعی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ ایرانی ماہرین کے تیار کردہ دوسرے  کورونا ویکسین ، تین سے چار ماہ کے دوران مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اور کیوبا کا  مشترکہ کورونا ویکسین کرورنا پاستور بھی جلد دستیاب ہوگا  اور اس منصوبے پر دوسرے ملکوں کے تعاون سے بھی  کام کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر مصطفی قانعی نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے تعاون سے سیناژن اور روس کے تعاون سے گامالیا نامی کورونا ویکسین کی تیاری کے مشترکہ منصوبوں پر کام جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ چار سے پانچ ماہ کے اندر اندر یہ دونوں ویکسین بھی وافر مقدار میں دستیاب ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcew78nojh87oi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ