QR codeQR code

ہانگ کانگ نے بھارت پر دو ہفتے کی فضائی پابندی عائد کردی

20 Apr 2021 گھنٹہ 17:55

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر دو ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی۔ علاوہ ازیں ہانگ کانگ نے پاکستان اور فلپائن پر بھی سفری پابندی عائد کردی ہے۔


بھارت سے آنے والی پرواز کے 49 مسافروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد ہانگ کانگ نے بھارت پر دو ہفتے کی فضائی پابندی عائد کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی سے ہانگ کانگ آنے والی بھارت کی نجی ایئرلائن وسٹارا کی پرواز کے 188 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 49 کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر دو ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی۔ علاوہ ازیں ہانگ کانگ نے پاکستان اور فلپائن پر بھی سفری پابندی عائد کردی ہے۔

ہانگ کانگ میں کورونا کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث ایس او پیز کی سختی سے پابندی کرائی جا رہی ہے اور تمام پروازوں کے مسافروں کو پہلے قرنطینہ کیا جاتا ہے اور کورونا ٹیسٹ کے بعد باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کورنا کے یومیہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ کورونا وائرس کا ڈبل میوٹینٹ سامنے آنے پر کئی ممالک نے پہلے ہی بھارت سے سفری تعلقات معطل کرلیے ہیں


خبر کا کوڈ: 500782

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500782/ہانگ-کانگ-نے-بھارت-پر-دو-ہفتے-کی-فضائی-پابندی-عائد-کردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com