تاریخ شائع کریں2021 19 April گھنٹہ 21:47
خبر کا کوڈ : 500652

کراچی کے دو افراد کو امریکہ نے ’انتہائی مطلوب‘ قرار دے دیا

کراچی میں جعلی پاسپورٹ اور دیگر جعلی دستاویز بنانے والی کمپنیاں چلانے کے الزام میں پاکستانی شہریوں مجتبیٰ رضا اور محسن رضا کو تاحال دنیا بھر سے سائبر کرائمز میں ایف بی آئی کو ’انتہائی مطلوب‘ 104 لوگوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ 
کراچی کے دو افراد کو امریکہ نے  ’انتہائی مطلوب‘ قرار دے دیا
امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی) نے گذشتہ امریکی الیکشن میں مبینہ مداخلت کرنے والی روسی سائبر سکیورٹی کمپنی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی (آئی آر اے) کے لیے جعلی دستاویز بنانے والے چھ پاکستانیوں میں سے دو کو ’انتہائی مطلوب‘ قرار دے دیا۔  

ایف بی آئی نے کراچی میں جعلی پاسپورٹ اور دیگر جعلی دستاویز بنانے والی کمپنیاں چلانے کے الزام میں پاکستانی شہریوں مجتبیٰ رضا اور محسن رضا کو تاحال دنیا بھر سے سائبر کرائمز میں ایف بی آئی کو ’انتہائی مطلوب‘ 104 لوگوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ 

امریکی محکمہ خزانہ نے تمام چھ پاکستانیوں کو آفس آف دی فارن ایسٹ کی سینکشن لسٹ میں شامل کرتے ہوئے ان کی تصاویر، تاریخِ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر، ان کے زیر استعمال تمام ای میلز، کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات، پتہ اور ان کے فرضی سمیت ساری تفصیلات آن لائن رکھ دی ہیں۔  

ایف بی آئی نے دونوں پاکستانی شہریوں کی تصاویر اور مکمل کوائف کے ساتھ اشتہار دیتے ہوئے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ: ’اگر آپ کو اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو برائے مہربانی اپنے مقامی ایف بی آئی دفتر، قریبی امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطہ کریں۔‘ 

15 اپریل کو امریکی محکمہ خزانہ نے صدر جوبائیڈن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک نئے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں روس کی سائبر کمپنیوں کے علاوہ متعدد افراد پر پابندیاں عائد کی تھیں، ان میں سے چھ پاکستانی افراد اور پانچ کمپنیاں بھی شامل تھیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے روس اور پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی کمپنی سیکنڈ آئی سولوشن (ایس ای ایس) جس کا دوسرا نام ’فارورڈز‘ ہے، پاسپورٹ سمیت مختلف جعلی شناختی دستاویز بنانے سمیت دیگر اقسام کے جعلی دستاویز بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔  
http://www.taghribnews.com/vdchmvnmi23nv-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس