تاریخ شائع کریں2021 19 April گھنٹہ 21:14
خبر کا کوڈ : 500646

برطانوی وزيراعظم کا دورہ بھارت منسوخ

برطانوی وزیراعظ ہاوس نے جاری پیغام میں بتایا کہ ”کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں وزیراعظم بورس جانسن اگلے ہفتے بھارت نہیں جاسکیں گے۔
برطانوی وزيراعظم کا دورہ بھارت منسوخ
بھارت ميں کرونا کيسز میں اضافے کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دورہ منسوخ کر ديا۔

سال 2019 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانوی وزیراعظم کا پہلا بڑا غیر ملکی دورہ تھا۔ انہوں نے اس ماہ بھارت کا دورہ کرنا تھا۔

برطانوی وزیراعظ ہاوس نے جاری پیغام میں بتایا کہ ”کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں وزیراعظم بورس جانسن اگلے ہفتے بھارت نہیں جاسکیں گے”۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”دونوں ممالک کے رہنما اس مہینے کے آخر میں ”برطانیہ اور بھارت کے مابین مستقبل کی شراکت داری کے لیے چند اہم منصوبوں پر اتفاق کرنے کے لیے بات کریں گے”۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے یومیہ 2لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ نئی دہلی میں کیسز پر قابو پانے کے لیے پیر 19 اپریل سے ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا 
https://taghribnews.com/vdcaywnmi49nwi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ