QR codeQR code

یمن افواج جلد مارب پر کنٹرول حاصل کرلیں گي

19 Apr 2021 گھنٹہ 17:12

بتایا جاتا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز، مغربی اور جنوبی دو سیکٹر سے مآرب کی جانب بڑھ رہی ہيں اور بہت جلد اس شہر پر کنٹرول حاصل کرلیں گي ۔


مآرب ڈیم کے قریب پہاڑی سلسلے پرصنعا کی حامی فورسز کا مکمل کنٹرول ہو گیا ہے۔

 یمن کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے مآرب ڈیم کے قریب واقع چوٹیوں پر مکمل قبضہ کرلیا ہے اور اس شہر کی آزادی بہت قریب ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز، مغربی اور جنوبی دو سیکٹر سے مآرب کی جانب بڑھ رہی ہيں اور بہت جلد اس شہر پر کنٹرول حاصل کرلیں گي ۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مآرب کے مغربی علاقے صرواح سٹی میں اس وقت صنعا اور مستعفی حکومت کی حامی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔ منصور ہادی سے وابستہ فورسز کو اس لڑائی میں سعودی جنگی طیاروں کی حمایت بھی حاصل ہے تاہم ان کے حوصلے بری طرح سے پست ہوچکے ہيں۔

واضح رہے کہ صوبہ مآرب 17 ہزار 4 سو 5 مربع کلومیٹر مساحت کے ساتھ صنعا سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 500622

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500622/یمن-افواج-جلد-مارب-پر-کنٹرول-حاصل-کرلیں-گي

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com