تاریخ شائع کریں2021 19 April گھنٹہ 16:31
خبر کا کوڈ : 500613

سید حسن نصراللہ کا رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیت پیغام

رہبر انقلاب اسلامی کے نام اس پیغام میں آيا ہے کہ ایک ایسے وقت جب جہاد اپنے عروج پر ہے اور استقامتی محور کو ان کے وجود کی ضرورت ہے، ان کا چلا جانا ہمارے لئے غم و اندوہ کا باعث ہے۔
سید حسن نصراللہ کا رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیت پیغام
سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ جنرل حجازی کا انتقال ہمارے لئے غم اندوہ کا باعث ہے۔

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر کے انتقال پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے نام اس پیغام میں آيا ہے کہ ایک ایسے وقت جب جہاد اپنے عروج پر ہے اور استقامتی محور کو ان کے وجود کی ضرورت ہے، ان کا چلا جانا ہمارے لئے غم و اندوہ کا باعث ہے۔

سیدحسن نصراللہ نے جنرل حجازی کو اپنا ایک بڑا بھائی اور مضبوط بازو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر اعتبار سے مثالی تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل حجازی علاقے اور استقامتی محاذ کے لئے ان سخت اور فیصلہ کن برسوں میں جنرل شہید قاسم سلیمانی کے ایک مخلص دوست اور ساتھی تھے۔

سید حسن نصراللہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ  جنرل حسین سلامی اور سپاہ قدس بریگيڈ کے کمانڈرجنرل اسماعیل قانی کے نام بھی علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام ارسال کئے ہيں۔
http://www.taghribnews.com/vdcez78nxjh87pi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس